عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٩۶ واں دن
● 1320ء اعلان آربوراتھ کے ذریعے اسکاٹس نے آزادی کا اعلان کر دیا۔
● 1672ء فرانس نے ہالینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
● 1782ء راما اول تھائی لینڈ کے بادشاہ بن گئے۔
● 1841ء جان ٹائلر امریکہ کے دسویں صدر بن گئے۔
● 1896ء پہلے جدید اولمپک کھیلوں کا افتتاح یونان کے ایتھنز میں ہوا۔
● 1909ء امریکی شہری رابرٹ پیئری اور میتھیو ہینسن نے قطب شمالی پر پہنچنے والے پہلے سیاح ہونے کا دعوی کیا۔
● 1917ء پہلی عالمی جنگ کے دوران امریکہ نے ڈچ لینڈ (جرمنی) کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
● 1919ء گاندھی جی نے رولٹ ایکٹ قانون کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کے تحت پہلی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔
● 1942ء جاپانی طیاروں نے پہلی بار ہندوستان میں حملہ کیا۔
● 1955ء امریکہ نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
● 1957ء سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔
● 1998ء پاکستان نے میڈیم رینج غوری میزائل کا تجربہ کیا۔
● 2005ء کردش لیڈر جلال طلابانی عراق کے صدر بنے۔
● 2006ء میکسیکو سٹی سے پندرہ سو سال پرانا اہرام ہل آف اسٹاردریافت کیا۔
● 2009ء اٹلی میں ۶.۳؍ شدت والے آئے زلزلےسے ۲۵۳؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔
ولادت :
۔""""""
● 1483ء رافیلو سان زیو، مشہور اطالوی مصور (وفات : 1520ء)
● 1593ء ممتاز محل یا ارجمند بانو بیگم، مغل شہنشاہ شاہ جہاں کی زوجہ اور ملکہ ہندوستان تھیں۔ ممتاز محل کو ملکہ نورجہاں کے بعد مغلیہ سلطنت کی با اقتدار ترین ملکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ شاہ جہاں نے اس کی محبّت میں تاج محل تعمیر کرایا۔ (وفات : 1631ء)
● 1886ء نواب میر عثمان علی خان، والی حیدر آباد دکن نواب میر عثمان علی خان آصف جاہ سابع، 1912ء میں تخت نشین ہوئے۔ جنگ عظیم اول میں انگریزی سلطنت کی بیش بہا خدمات کی بناء پر گورنمنٹ سے ہز اگزالٹڈ ہائی نس کا خطاب ملا۔ ان کی سب سے بڑی یادگار عثمانیہ یونیورسٹی ہے۔ جس میں ایم اے تک ذریعہ تعلیم اردو میں تھا۔ انجمن ترقی اردو نے آپ کے مراحم خسروانہ سے بے حد ترقی کی اور بے شمار کتب شائع ہوئیں۔ علما، مشائخ ، مساجد و مدارس اور ہر مذہب کے عبادت خانوں کو آپ کے دربار سے معقول امداد ملتی تھی۔ آپ کے عہد میں شہر حیدر آباد کی ازسرنو تعمیر ہوئی۔ تقسیم ہند کے بعد بھارت نے ریاست حیدر آباد کے خلاف پولیس ایکشن کر کے اُسے ہندوستان میں مدغم کر لیا۔ (وفات : 1967ء)
● 1905ء ظفر احمد بٹ المعروف ساون، پاکستان فلم انڈسٹری کا سُپر ولین (وفات : 1998ء)
● 1911ء فیوڈر فیلکس کونارڈ لیننایک، نوبل انعام (1964ء) یافتہ، جرمن حیاتیاتی کیمیاءدان۔ انھوں نے کولیسٹرول کے برقراری اور فیٹی ایسڈ کی انہضام کے حوالے سے کام کیا۔ (وفات : 1979ء)
● 1920ء ایڈمنڈ ایچ فشر، نوبل انعام (1992ء) یافتہ سویٹزر لینڈ نژاد امریکی حیاتیات دان استاد جامعہ
● 1928ء جیمز ڈی واٹسن، نوبل انعام (1962ء) یافتہ سویٹزر لینڈ نژاد امریکی حیاتیات دان، حیاتی کیمیا دان، استاد جامعہ
● 1938ء سلطانہ مہر، پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار، شاعر اور صحافی، خواتین میں اردو تذکرہ نویسی میں اولین مانی جاتی ہیں ۔
● 1942ء کبیر ستوری، افغانستانی پشتون قوم پرست لیڈر، شاعر اور ادیب ہیں آپ کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تھا، آپ پشتون سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین تھے۔ (پیدائش : 2006ء)
● 1949ء ہورسٹ لوڈلگ سٹورمر، نوبل انعام (1998ء) یافتہ جرمن طبیعیات دان استاد جامعہ۔ یہ انعام انہوں نے امریکی سائنسدان ڈینیل چی تسی اور رابرٹ بی لاولینگ کے ہمراہ لیزر کی روشنی کے ذریعے ایٹم کو پھانسنے اور انہیں ٹھنڈے کرنے کے طریقے کو بہتر کرنے پر حاصل کیا تھا۔
● 1956ء مدثر نذد، پاکستانی سابق کرکٹر
● 1956ء دیلیپ ونگسارکر، بھارتی سابق کرکٹر بمقام مہاراشٹر
● 1983ء ڈائورا بائرڈ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1985ء مومل شیخ، پاکستانی اداکارہ اور جاوید شیخ کی بیٹی، 2013ء کی فلم ناچ سے اس نے اداکاری میں قدم رکھا۔
● 2000ء شاہین آفریدی، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی، بمقام لاہور
وفات :
۔"""""
● 1199ء رچرڈ اول، (6 جولائی، 1189ء تا 6 اپریل، 1199ء) برطانیہ کے بادشاہ، (پیدائش : 1157ء)
● 1520ء رافیلو سان زیو، مشہور اطالوی مصور (وفات : 1483ء)
● 1528ء البرخت دورر، جرمن نقاش (پیدائش : 1471ء)
● 1961ء جیولس بورڈٹ، نوبل انعام (1919ء) یافتہ بیلجئیمی ماہر نظام مدافعت و ماہر خوردوبینی حیاتیات و استاد جامعہ، ایک بیکٹیریاء کا نام ان کے نام پر بھی رکھا گیا۔ (پیدائش : 1870ء)
● 1992ء آئزک ایسیموو، امریکی مصنف اور بوسٹن یونیورسٹی میں حیاتی کیمیاء کے پروفیسر (پیدائش : 1920ء)
● 2000ء حبیب بورقیبہ، تیونس کے بانی، سیاستدان اور جمہوریہء تیونس کے پہلے صدر تھے، جن کی صدارت 25 جولائی، 1957ء سے 07 نومبر، 1987ء تک رہی۔ اپنے دورِ صدارت میں ترقی و جدت پسندی کے مغربی تقلید پرمبنی اصلاحات کے نفاذ کی بدولت اکثر اُن کا موازنہ ترکی کے مصطفٰی کمال اتاترک سے بھی کیا جاتاہے۔ ليكن عام طور پر اسلام اور مسلمان كے خلاف كام كرتے تہے- حبیب بورقیبہ کے دورِ اقتدار میں تعلیم حکومت کی اولین ترجیح رہی جبکہ عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی حبیب بورقیبہ نے عرب اور اسلامی دنیا کے مقابلے میں وسیع تر اصلاحات کا نفاذ یقینی بنایا۔ اُنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے پر پابندی لگائی اور طلاق کو قانونی شکل دی۔ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے حوالے سے، اُنہوں نے شادی کے لیے لڑکی کی عمر کی کم سے کم حد 17 سال مقرر کی۔ اُنہوں نے اگست 1956ء میں انقلابی قانونی اصلاحات نافذ کیں، جس کی بدولت عورتوں کو تاریخی حقوق اور تحفظ ملا اور تیونس کا معاشرہ اچانک بدل گیا۔ (پیدائش : 1903ء)
● 2001ء چودھری دیوی لال، 2 دسمبر 1989ء تا 21 جون 1991ء نائب وزیرِ اعظم بھارت (پیدائش : 1914ء)
● 2002ء غلام الثقلین نقوی، پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار اور سفرنامہ نگار (پیدائش : 1922ء)
● 2011ء ڈاکٹر نبی بخش خان لغاری بلوچ، المعروف ڈاکٹر این اے بلوچ، پاکستانی مؤرخ، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات، ماہرِ تعلیم، بانی و وائس چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی، تاحیات پروفیسر، مشیر قومی ہجرہ کونسل اور بانی و چیئرمین سندھی زبان کا بااختیار ادارہ (Sindhi Language Authority) تھے۔ (پیدائش : 1917ء)
● 2011ء سجاتا، بھارتی فلمی اداکارہ (پیدائش : 1952ء)
● 2014ء میری اینڈرسن، امریکی فلمی اداکارہ (پیدائش : 1918ء)