عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٩۴ واں دن
● 1581ء سر فرانشش ڈریک نے دنیا کا ایک چکر پورا کر لیا۔
● 1716ء روس اور پرشین کی فوج نے شمالی جرمنی کے وسمار پر قبضہ کیا۔
● 1814ء نپولین نے پہلی بار حکومت چھوڑ دی۔
● 1818ء امریکی پارلیمنٹ میں قومی پرچم میں سرخ رنگ کی تیرہ پٹی اور بیس اسٹار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
● 1858ء هيوز روز کی قیادت میں برطانوی فوج کے ساتھ جنگ کرنے کے بعد جھانسی کی رانی لکشمی بائی جھانسی سے نکل کر كالپي پہنچی اور بعد میں گوالیار کی طرف چلی گئی۔
● 1905ء بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے كانگڑا ضلع میں زلزلے سے تقریبا تین لاکھ ستر ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
● 1910ء فلسفی شری اروندو پانڈیچیري (اب پڈوچیري) پہنچے جہاں انہوں نے کل اور روحانی مرکز کھول دیا۔
● 1916ء امریکی سینیٹ میں پہلی عالمی جنگ میں حصہ لینے پر رضامندی۔
● 1939ء فیصل دوم عراق کے بادشاہ بن گئے۔
● 1941ء جرمن کی فوج نے لیبیا کے بن غازی شہر پر قبضہ کر لیا۔
● 1944ء برطانوی فوج نے ایتھوپیا کے ادیس ابابا پر قبضہ کیا۔
● 1949ء بارہ ممالک نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے نیٹو کی بنیاد رکھی۔
● 1960ء افریقی ملک سینیگال نے فرانس سے آزادی حاصل کرنے کا اعلان کیا۔
● 1969ء امریکی سرجن دینٹان کولے نے پہلا مصنوعی عارضی دل تبدیل کیا۔
● 1973ء نیوریارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا افتتاح ہوا اور وہاں موجود دفاتر نے باقاعدہ کام کا آغاز کیا۔
● 1976ء کمبوڈیا کے شاہزادہ نورو دوم سیہانوک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
● 1979ء ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان، کی موت کی سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کو پھانسی دے دی گئی۔ بہت سے ممالک نے احتجاجا پاکستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے جو افغانستان پر سوویت فوج کشی کے بعد امریکی دباؤ کے زیر اثر بحال ہو گئے۔
● 2006ء فرانس میں تیس لاکھ لوگوں نے پہلے ایمپلائمنٹ کانٹریکٹ قانون کے خلاف مظاہرہ کیا، سات لاکھ افراد نے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور طلبہ تنظیموں نے ہڑتال کا اعلان کیا۔
ولادت :
۔""""""
● 1859ء پیر سید مہر علی شاہ ، سلسلہ عالیہ چشت کے ایک عظیم روحانی بزرگ تھے۔ (وفات: 11 مئی 1937ء)
● 1872ء علامہ عبد اللہ یوسف علی ، پاکستانی عالم، ادیب اور قرآن پاک کے انگریزی مترجم، مفسر اور اسلامیہ کالج لاہور کے پرنسپل تھے۔ (وفات : 10 دسمبر 1953ء)
● 1893ء شیخ اسماعیل پانی پتی ، پاکستانی مصنف، مدیر، مترجم و کالم نگار (وفات: 12 اکتوبر 1972ء)
● 1894ء مولانا دین محمد وفائی ، پاکستانی عالم دین، سوانح نگار، صحافی، تذکرہ نویس، ادیب، سیاستدان اور تحریک خلافت کے سرگرم کارکن (وفات : 10 اپریل 1950ء)
● 1910ء ڈاکٹر محمد باقر ، اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور اسکالر، محقق، افسانہ نگار، نقاد ماہرِ تعلیم اور جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر تھے۔ (وفات : 25 اپریل 1993ء)
● 1914ء ماغگیریت دوغا ، فرانسیسی مصنفہ، فلمی ہدایت کارہ، منظر نویس، ناشر، ناول نگار، ڈراما نگار، آپ بیتی نگار، صحافی جنہوں نے آن باغاژ کونخہ لا پاسیفیق (Un Barrage Contre le Pacifique) لکھی۔ (وفات : 3 مارچ 1996ء)
● 1924ء سردار محمد عبدالقیوم خان ، پاکستانی سیاستدان ، تحریک آزادئ کشمیر کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے، انہیں بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی تحریک میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا۔ اسی لئے ان کو مجاہد اول کا لقب دیا گیا ۔ (وفات: 10 جولائی 2015ء)
● 1932ء اینتھونی پرکنز ، امریکی اداکار (وفات: 12 ستمبر 1992ء)
● 1942ء احفاظ الرحمٰن ، پاکستانی صحافی، کالم نگار، ادیب اور شاعر
● 1944ء فیصل بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی شہزادہ اور اپنے تایا شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کا قاتل (وفات : 18 جون 1975ء)
● 1945ء زبیدہ طارق الیاس المعروف زبیدہ آپا ، پاکستانی باورچی، ماہر امور پکوان اور ٹوٹکے باز (وفات : 4 جنوری 2018ء)
● 1949ء پروین بابی ، بھارتی ماڈل و اداکارہ (وفات : 20 جنوری 2005ء)
● 1952ء شعیب منصور ، پاکستانی فلمساز و نغمہ نگار
● 1954ء اکرم انصاری ، پاکستانی سیاستدان ، وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے (1 جون 2013ء تا 30 مئی 2018ء) حلقہ این اے۔85 (NA-85 (Faisalabad-XI)) سے رکن قومی اسمبلی پاکستان رہے۔
● 1960ء ہیوگو ویونگ ، برطانوی نژاد آسٹریلوی اداکار
● 1963ء نوابزادہ سراج خان رئیسانی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ماہر زراعت اور سیاستدان ، وہ بلوچستان کے سابق گورنر غوث بخش رئیسانی (1970ء تا 1971ء) کے فرزند اور اسلم رئیسانی وزیر اعلی بلوچستان کے بھائی تھے۔ (وفات: 13 جولائی 2018ء)
● 1965ء رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، امریکی اداکار
● 1970ء بیری پیپر ، کینیڈین اداکار
● 1973ء میجر محمد شہزاد بمعروف شہزاد نیئر ، پاکستانی فوجی، شاعر، نقاد اور محقق
● 1973ء شمعون عباسی ، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار
● 1976ء سمرن ، بھارتی فلمی اداکارہ
● 1979ء ہیتھ لیجر ، آسٹریلوی اداکار (وفات: 22 جنوری 2008ء)
● 1983ء رعنا آزادیور ، ایرانی اداکارہ و ماڈل
● 1985ء آئندریتا رے ، بھارتی فلمی اداکارہ
● 1987ء سامی خضیرہ ، جرمن مسلمان فوٹبالر، جو ریال میدرد اور جرمن قومی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ خضیرہ شٹوٹگارٹ سے ریال میدرد میں 2010ء میں منتقل ہوا۔
وفات :
۔"""""
● 687ء مختار ابو عبید مسعود ثقفی بمعروف مختار ثقفی ، عراقی سیاستدان، الٰہیات دان، حاکم کوفہ جس نے بنو امیہ کے خلاف تلوار اٹھائی اور کربلا میں حضرت حسین ابن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بدلہ لیا اور سینکڑوں قاتلانِ حسین کو قتل کیا۔ (پیدائش : 622ء)
● 1270ء موسیٰ بن نحمان ، قرون وسطیٰ کا نہایت مؤثر ہسپانوی یہودی عالم، سفاردی ربی، فلسفی، طبیب، ماہر قبالہ اور بائبل کا مفسر، 1099ء میں صلیبی جنگوں کے نتیجے میں یروشلیم تباہ ہو گیا جس سے یہودی برادری در بدر بھٹکنے پر مجبور ہو گئی تو موسیٰ نے ان کو یروشلیم میں دوبارہ آباد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ (پیدائش : 1194ء)
● 1292ء گیرو لامو ماسی ، (22 فروری 1288ء تا 4 اپریل 1292ء) پوپ نکولس چہارم ، فرانس سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے پوپ تھے ۔ 12 مارچ 1278ء کو وہ کارڈنل بنے۔ (پیدائش: 30 ستمبر 1227ء)
● 1774ء آلیور گولڈ اسمتھ ، انگریز طبیب، شاعر، ڈرامہ نگار، ناول نگار و ادبی تنقیدنگار (پیدائش: 10نومبر 1728ء)
● 1841ء ولیم ہنری ہیریسن ، امریکی عسکری رہنما، سیاستدان ، (4 مارچ 1841ء تا 4 اپریل 1841ء) 9ویں صدر امریکہ (پیدائش : 9 فروری 1773ء)
● 1932ء ولہلم فریڈرچ اوسٹوالڈ ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1909ء) یافتہ جرمن کیمیاء دان، فلسفی، ماہرِ اسپرانٹو، موجد، استاد جامعہ ، اس نے فلسفے پر دو گراں قدر کتابیں لکھیں۔ جن میں مادیت اور میکانیت کے مقابلے میں حرکت کا نطقہ نظر پیش کیا۔ اوسٹوالڈ کا نظریہ تھا کہ ذہن کی تمام واردات اور کیفیات اور مادے کی خصوصات دراصل انرجی کی مختلف صورتیں ہیں۔ (پیدائش : 2 ستمبر 1853ء)
● 1939ء غازی بن فیصل ، بنو ہاشم مملکت عراق کے (8 ستمبر 1933 تا 4 اپریل 1939) بادشاہ، وہ شاہ عراق فیصل اول کے اکلوتت فرزند تھے۔ (پیدائش : 2 مئی 1912ء)
● 1968ء ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ، نوبل امن انعام (1964ء) یافتہ امریکی سیاہ فام پادری، حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما، آپ نے امریکا میں یکساں شہری حقوق کے لیے زبردست مہم چلائی۔ کم از کم دو مسیحی گرجاؤں نے کنگ کو شہید کا درجہ دیا۔ (پیدائش : 15 جنوری 1929ء)
● 1979ء ذو الفقار علی بھٹو ، لاڑکانہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وکیل، سیاستدان و سفارتکار ، (15 جون 1963ء تا 31 اگست 1966ء) ساتویں وزیر خارجہ پاکستان ، (20 دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973ء) چوتھے صدر پاکستان (14 اپریل 1972ء تا 15 اگست 1972ء) ساتویں مکلم ایوان زیریں پاکستان اور (14 اگست 1973ء تا 5 جولائی 1977ء) 9ویں وزیراعظم پاکستان (پیدائش: 5 جنوری 1928ء)
● 2006ء کبیر ستوری ، کنڑ سے تعلق رکھنے والے افغان پشتون قوم پرست لیڈر، شاعر اور ادیب، آپ پشتون سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین تھے۔ (پیدائش : 6 اپریل 1942ء)
تعطیلات و تہوار :
۔"""""""""""""""""
● 1960ء سینیگال کا یوم آزادی