عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٨٩ واں دن
۔"""""""""""""""""""""""""""""""""""
● 1842ء پہلی بار مریضوں کو آپریشن کے لئے بے ہوش کرنے کے لیے ایتھر کو استعمال کیا گیا۔
● 1849ء ہندوستان پر قابض برطانوی حکومت نے تمام سکھ علاقوں کو اپنے علاقہ میں شامل کر لیا اور پورے پنجاب پر برطانیہ کا قبضہ ہوا۔
● 1856ء روس نے پیرس امن معاہدے پر دستخط کر کے کریمیا جنگ بندی کا اعلان کیا۔
● 1867ء امریکہ نے روس سے الاسکا ۷۲ لاکھ ڈالر میں خریدا۔
● 1870ء ٹیکساس دوبارہ امریکا کا حصہ بنا۔
● 1919ء بیلجیم کی فوج نے جرمنی ڈسیل ڈاف شہر پر قبضہ کر لیا۔
● 1919ء مہاتما گاندھی نے رولٹ ایکٹ کی مخالفت کا اعلان کیا۔
● 1923ء امریکی بحری جہاز لیکونیا نے 123 دن کے سفر کے بعد زمین کے گرد اپنا چکر مکمل کیا۔
● 1943ء فرانس نے الجزائر کے ایكر علاقے میں زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔
● 1945ء دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین نےآسٹریا پر حملہ کیا۔
● 1949ء راجستھان ریاست کی تشکیل عمل میں آئی۔
● 1950ء مرے ہل نے فوٹو ٹرانزسٹر ایجاد کیا۔
● 1992ء بھارتی فلم ساز ستیہ جیت رے کو آنرري آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ولادت :
۔""""""
● 1135ء موسیٰ بن میمون ، اندلس سے تعلق رکھنے والے یہودی حاخام، فلسفی، طبیب، ماہر فلکیات اور تورات کے عالم تھےـ ان کو رامبام بھی کہا جاتا ہے، جو ان کے عبرانی نام کی مختصر شکل ہےـ موسیٰ بن میمون ہی وہ بیکالین یہودی فلسفی جس نے لکھا تھا "الجھن کا راہ نما" ("Guide of the Perplexed") (وفات: 13 دسمبر 1204ء)
● 1432ء سلطان محمد فاتح بمعروف محمد ثانی فاتح ۔ سلطنت عثمانیہ کے(12 فروری 1451ء تا 12 مئی 1481ء) ساتویں سلطان اور قیصر ، انہوں نے محض 21 سال کی عمر میں قسطنطنیہ فتح کر کے بازنطینی سلطنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا۔ اس عظیم الشان فتح کے بعد انہوں نے اپنے خطابات میں قیصر کا اضافہ کیا۔ (وفات : 3 مئی 1481ء)
● 1785ء ہنری ہارڈنج ، برطانوی فوجی افسر اور سیاستدان۔ (23 جولائی 1844ء تا 12 جنوری 1848ء) 19واں گورنر جنرل ہند، وہ پہلی انگریز سکھ جنگ کے دوران گورنر جنرل ہند بنا،۔ جنگ کریمیا میں وہ افواج کا کمانڈر ان چیف تھا۔ (وفات : 24 ستمبر 1856ء)
● 1853ء ونسٹ ولیم وان گاگ ، ڈچ مصور (وفات: 19 جولائی 1890ء)
● 1908ء دیویکا رانی ، بھارتی فلمی اداکارہ بمقام وشاکھا پٹنم (وفات: 9 مارچ 1994ء)
● 1926ء رالف پائرے لے کاک بمعروف پیٹر مارشل ، امریکی اداکار، گلو کار اور گیم شو کا میزبان۔
● 1930ء تھامس ردلے شارپ بمعروف ٹوم شارپ ، برطانوی ناول نگار و مصنف (وفات: 6 جون 2013ء)
● 1938ء کلاوس مارٹن شواب ، جرمن انجینئر، ماہر معاشیات، ماہر تعلیم، استاد جامعہ
● 1941ء وسیم سجاد ، پاکستانی وکیل و سیاستدان ، (24 دسمبر 1988ء تا 12 اکتوبر 1999ء) تیسرے چیئرمین سینٹ ، (18 جولائی 1993ء تا 14 نومبر 1993ء اور 2 دسمبر 1997ء تا 1 جنوری 1998ء) قائم مقام صدر پاکستان
● 1962ء یوکو اوگاوا ، جاپانی ناول نگار و مصنفہ
● 1976ء جیسیکا کاوفیل ، امریکی اداکارہ و گلوکارہ
وفات :
۔"""""
● 625ء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب ، قریشی و ہاشمی سردار، شیر کا شکاری اور مصنف ، حضور ﷺ کے چچا اور رضاعی بھائی ، دونوں نے جناب ثویبہ جو ابو لہب کی لونڈی تھی کا دودھ پیا تھا۔ جنگِ اُحد میں شہید ہوئے اور سیدالشہداء کا لقب پایا۔ (پیدائش : 570ء)
● 1180ء المستضی بامر اللہ حسن بن یوسف ، خلافت عباسیہ کا (18 دسمبر 1170ء تا 27 مارچ 1180ء) 33واں خلیفہ ، مستضی کے دور میں صلاح الدین ایوبی نے دنیائے اسلام میں شہرت پائی۔ مستضی کی بیماری کے دوران ہی الناصرالدین اللہ کی خلافت کی بیعت کر لی گئی۔ (پیدائش: 23 مارچ 1142ء)
● 1664ء گرو ہرکرشن بمعروف بال گرو یعنی بچہ گرو ، سکھوں کے دس میں سے آٹھویں سکھ گرو۔ گرو ہرکشن کو 5 سال کی عمر میں ہی اپنے باپ گرو ہررائے کے مرنے کے بعد 7 اکتوبر 1661ء کو گرو بنایا گیا۔ وہ 8 سال کی عمر میں دہلی میں پھیلنے والی وبا کی وجہ سے مر گئے۔ اُن کا گرو ہونے کا دور صرف 2 سال 5 ماہ اور 24 دن ہے۔ (پیدائش : 23 جولائی 1656ء)
● 1813ء جوہان فریڈرک ہینرٹ ، جرمن ریاضی دان، ماہر فلکیات، استاد جامعہ (پیدائش : 19 اکتوبر 1733ء)
● 1842ء میری وجی لی برن ، فرانسیسی مصورہ (پیدائش: 16 اپریل 1755ء)
● 1949ء فریڈرخ برجیاس ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1931ء) یافتہ جرمن کیمسٹ و استاد جامعہ ، جس نے کوئلے سے توں ایندھن بنانے کا طریقہ ایجاد کیا۔ انہیں یہ انعام جرمن کیمیاء دان کارل بوش کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ۔ (پیدائش : 11 اکتوبر 1884ء)
● 1950ء لیون بلوم ، فرانسیسی صحافی، ادبی تنقیدنگار و سیاستدان ، فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اورفرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم ، 1946ء میں چند ہفتے وزیر اعظم رہا۔ پھر اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب مقرر کیا گیا۔ (پیدائش: 9 اپریل 1872ء)
● 1961ء سید حسین بروجردی یا سید حسین بن علی طباطبائی بروجردی ، شیعہ مجتہد ،آیت اللہ اور مرجع تقلید ، سید حسین طباطبائی کا شجرہ نسب حسن مثنی، امام حسن بن علی بن ابی طالب سے ملتا ہے۔ سید حسین طباطبائی 15 سال کی عمر میں دنیا کے تمام شیعوں کے اکیلے مرجع تقلید اور مجتہد تھے اور 17 سال کی عمر میں قم کے حوزہ علمیہ کے سربراہ بنے۔ (پیدائش : 23 مارچ 1875ء)
● 1965ء فلپ شوالٹر ہنچ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طب (1950ء) یافتہ امریکی کیمیاء دان و استاد جامعہ (پیدائش: 28 فروری 1896ء)
● 1977ء عبد الحلیم علی شبانہ المعروف عبد الحلیم حافظ ، مصری اداکار اور گلو کار ، انہیں مصری اور عربی موسیقی کے چار بڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جن میں عبد الحلیم حافظ، ام کلثوم، محمد عبدالوہاب اور فرید الاطرش شامل ہیں۔ (پیدائش: 21 جون 1929ء)
● 1987ء علامہ احسان الہی ظہیر ، عالمِ دین اور خطیب اِسلام (پیدائش : 31 مئی 1945ء)
● 2002ء سید شرافت علی المعروف صہبا لکھنوی ، پاکستانی شاعر، نقاد اور ماہنامہ افکار کے مدیر (ولادت : 25 دسمبر 1919ء)
تعطیلات و تہوار :
۔"""""""""""""
● زمین کا عالمی دن