مصنف پاک فوج میں ریٹائرڈ تھری اسٹار رینک جنرل ہیں اور انہوں نے انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل اور پاک فوج کے ملٹری انٹلیجنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ فی الحال کمنٹیٹر ، اسپیکر اور مصنف ہیں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے را کے سابق چیف ایس اے دلّت کے ساتھ ملک کر ایک کتاب The Spy Chronicles، لکھی جس کا بڑا چرچا رہا۔ اس پر پاکستان آرمی اُن سے ناراض بھی ہوئی اور اُن کا نام ای سی ایل میں ڈلوایا، اُن کی پینشن روک لی گئی اور اُن پر ایک مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی تک اس معاملے کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ جنرل صاحب کے بقول عدالت میں جس قسم کے الزامات اُن پر لگائے گئے ہیں اُن کی فہرست نکال کر کوئی بھی صحافی اُس پر مرچ مصالحہ لگا کر اُن کی شہرت کو داغدار کر سکتا ہے اس لئے وہ ریکارڈ درست کرنے کے لئے یہ تحریر لکھ رہے ہیں۔ جو لوگ جنرل صاحب کی تحریر انگریزی میں پڑھنا چاہتے ہیں وہ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔
اس کالم کے مترجم محمد عبدالحارث کے بقیہ تراجم آپ اس لنک سے پڑھ سکتے ہیں۔
“