(Last Updated On: )
پچیس دسمبر ہے مرا یومِ ولادت
ہو میرے لئے آج کادن وجہہِ سعادت
جو بیت گئی عمرِ گذشتہ کی ہے میت
اللہ کی کرتی رہے ہر سانس عبادت
سوغات ہے ماں باپ کی میرے لئے یہ روز
احباب کو ہے یاد، یہ ہے ان کی عنایت
جمعیتِ خاطر ہے مجھے ہدیۂ تبریک
یہ جذبۂ الفت رہے تاعمر سلامت
اشعار میں ہے داغؔ و جگرؔ کا یہ تصرف
شیرینئ گفتار میں ہے جو بھی حلاوت
اقبالؔ کی ہو جراء ت رندانہ میسر
کرتے تھے جو تا عمر روایت سے بغاوت
احباب کا ممنون ہے احمد علی برقیؔ
فیضانِ نظر برقؔ کا ہے جس کے فراست