عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٨٣ واں دن
۔"""""""""""""""""""""""""""""""""
● 1837ء کینیڈا میں سیاہ فام شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا۔
● 1855ء کلکتہ سے دہلی کے درمیان پہلی بار ٹیلی گراف سے طویل فاصلے کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔
● 1878ء برطانیہ کے جنگی بحری جہاز يوري ڈائس کے پلٹنے سے ۳۰۰۰؍افراد لاپتہ ہو گئے۔
● 1932ء امریکہ میں پہلی بار چلتی ٹرین سے ریڈیو نشر کیا گیا۔
● 1934ء امریکا نے فلپائن کو انیس سو پینتالیس میں آزادی دینے کا اعلان کیا۔
● 1959ء عراق نے بغداد معاہدہ سے خود کو الگ کر لیا۔
● 1977ء مرارجی دیسائی ہندوستان کے چوتھے وزیر اعظم بنے اور انہوں نے مرکز میں پہلی بار غیر کانگریسی حکومت بنائی۔
● 1985ء جنرل ضیاء الحق نے محمد خان جونیجو کو 10ویں وزیر اعظم پاکستان (24 مارچ 1985ء تا 29 مئی 1988ء) متعین کیا۔
● 1990ء ہندوستانی فوج نے سری لنکا کو چھوڑ کر وطن واپسی کی۔
● 1992ء برطانوی مزاحیہ تنقیدی رسالہ "پنچ" 150 سال جاری رہنے کے بعد اس اشاعت ختم کر دی گئی .
● 1993ء آئزر وائزمین اسرائیل کے صدر چنے گئے۔
● 2013ء پاکستان کے شمالی وزیرستان میں ایک فوجی چوکی پر ہوئے خودکش حملے میں ١٧؍فوجی شہید ہو گئے .
● 2015ء جرمنی کا طیارہ اے 320 بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈزلڈورف جاتے ہوئے فرانس کے پہاڑی سلسلے ’فرنچ ایلپس‘ پر گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 148 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
ولادت :
۔"""""
● 1884ء پیٹر ڈیبائی ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1936ء) یافتہ نیدر لینڈ نژاد امریکی کیمیادان، طبیعیات دان، نظری طبیعیات، انجینئر، ماہر قلمیات و استاد جامعہ ، جس نے مالیکیولز کے دو پولز کے حوالے سے کام کیا۔ (وفات: 2 نومبر 1966ء)
● 1902ء تھامس ایڈمنڈ ڈیوی ، امریکی وکیل، پراسیکیوٹر اور سیاست دان ، (1 جنوری 1943ء تا 31 دسمبر 1954ء) گورنر نیو یارک (وفات: 16 مارچ 1971ء)
● 1903ء اڈلف بیوٹنندٹ ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1939ء) یافتہ جرمن کیمیاء دان، استاد جامعہ و سیاستدان (نازی پارٹی کے کارکن) انہیں یہ انعام جماع میں معاون ہارمونوں پر کام کرنے پر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی حکومت کی پالیسی کے سبب ابتدا میں یہ انعام وصول نہیں کیا لیکن دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر انھوں نے 1949ء میں اسے وصول کیا۔ (وفات: 18 جنوری 1995ء)
● 1917ء سر جان کینڈریو ، نوبل انعام برائے کیمیا (1962ء) یافتہ برطانوی کیمیا دان، سالماتی حیاتیات دان، حیاتیاتی کیمیا دان، ماہر قلمیات ، انہیں یہ انعام برطانوی کیمیاء دان میکس پیروٹز کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا، جس کی وجہ ان کی جانب سے کیا گیا ہیمو گلوبن اور مایوگلوبن کا مطالعہ تھا۔ (وفات: 23 اگست 1997ء)
● 1923ء احمد بشیر ، تمغہ برائے حسن کارکردگی یافتہ پاکستانی صحافی، فلم ہدایت کار، ادبی تنقید نگار (25 دسمبر 2004ء)
● 1924ء پی وی نرسمہا بھارتی ، بھارت سے تعلق رکھنے والے تمل فلم اداکار (وفات: 11 مئی 1978ء)
● 1926ء ڈاریو فو اِن ، نوبل ادب انعام (1997ء) یافتہ اٹالین ڈرامہ نگار، اداکار، ڈائریکٹر اور کمپوزر
● 1928ء حبیب احمد المعروف حبیب جالب ، دسوہہ ضلع ہوشیار پور ’’بھارتی پنجاب‘‘ میں پیدا ہونے والے پاکستانی انقلابی شاعر و نغمہ نگار ، 2006ء سے ان کے نام سے 'حبیب جالب امن ایوارڈ' کا اجراء کیا گیا۔ (وفات: 12 مارچ 1993ء)
● 1932ء سید امراؤ علی المعروف امراؤ طارق ، آدم جی ادبی ایوارڈ یافتہ پاکستانی ناول نگار، افسانہ نگار اور نقاد ۔ (وفات: 8 دسمبر 2011ء)
● 1938ء ڈیوڈ جان کیوڈیل ارونگ ، برطانوی مضمون نگار، صحافی، مؤرخ، مصنف، سوانح نگار، جو دوسری جنگ عظیم کی عسکری تاریخ پر متعدد کتابوں کے مصنف ہیں اور یہودیوں کی نسل کشی یا ہولوکاسٹ کو جھٹلانے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ ہولوکاسٹ کے خلاف اپنے بیانات کے باعث ان کا جرمنی، آسٹریا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں داخلہ ممنوع ہے ۔
● 1944ء ضمیر اختر نقوی ، پاکستانی شیعہ عالم، خطیب اور شاعر
● 1949ء علی اکبر صالحی ، ایرانی سیاستدان، سفیر، استاد جامعہ ، (30 جنوری 2011ء تا 15 اگست 2013ء) وزیر خارجہ ایران ، (16 جولائی 2009ء تق 13 دسمبر 2010ء) نائب صدر اور 16 اگست 2013ء سے سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
● 1956ء اعجاز فقیہ ، پاکستانی کرکٹر، جس نے (1980ء تس 1988ء) 5 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔
● 1970ء لارا فلائین بوئیل ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1979ء عمران انور ہاشمی ، بھارتی اداکار
● 1979ء لیک بیل ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1987ء شکیب الحسن ، بنگلہ دیشی کرکٹر
وفات :
۔"""""
● 809ء ہارون الرشید ، عباسی خلیفہ المہدی کا بیٹا (14 ستمبر 786ء تا 24 مارچ 809ء) پانچویں عباسی خلیفہ ، ان کا دور سائنسی، ثقافتی اور مذہبی رواداری کا دور کہلاتا ہے۔ ان کے دور حکومت میں فن و حرفت اور موسیقی نے بھی عروج حاصل کیا۔ ان کا دربار اتنا شاندار تھا کہ معروف کتاب "الف لیلیٰ" شاید انہی کے دربار سے متاثر ہو کر لکھی گئی۔ (پیدائش: 17 مارچ 766ء)
● 1603ء ایلزبتھ اول ، (17 نومبر 1558ء تا 24 مارچ 1603ء) انگلستان اور آئرلینڈ کی ملکہ ، وہ ہنری ہشتم اور ملکہ این بولین کی بیٹی تھی، مغل بادشاہ جلال الدین اکبر (اکبر اعظم) اور عباس اعظم کی ہمعصر تھی۔ اس کاعہد برطانیہ میں نشاۃ ثانیہ کا عہد ہے ۔ (پیدائش: 7 ستمبر 1533ء)
● 1955ء جان ولیم ڈیوس ، امریکی وکیل، سیاستدان و سفارتکار (پیدائش: 13 اپریل 1873ء)
● 2002ء سیسر میلسٹین ، نوبل انعام برائے فزیزلوجی و طب (1984ء) یافتہ ارجنٹینیائی طبیب، سالماتی حیاتیات دان، ماہر مناعیات، استاد جامعہ، حیاتیاتی کیمیاءدان (پیدائش: 8 اکتوبر 1927ء)
● 2010ء رابرٹ کلپ ، امریکی اداکار، ہدایتکار و منظر نویس (پیدائش: 16 اگست 1930ء)
● 2012ء محمد اقبال بمعروف اقبال باہو ، تمغئہ امتیاز یافتہ پاکستانی صوفی گلوگار سلطان باہو کے کلام گا کر کافی شہرت حاصل کی ۔ (پیدائش : 1944ء)
● 2019ء شہناز بیگم ، پاکستانی نژاد بنگالی گلوکارہ ، جس نے سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے اور جیوے جیوے پاکستان گایا۔ (پیدائش: 2 جنوری 1952ء)
تعطیلات و تہوار :
۔""""""""""""""
● 1924ء یونان جمہوری ملک بنا۔
● ٹی بی کا عالمی دن