عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٧٩ واں دن
۔"""""""""""""""""""""""""""""""""
● 1739ء نادر شاہ نے دہلی پر قبضہ کیا۔
● 1956ء تیونس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔
● 2008ء جنوبی وزیرستان میں فوجی کیمپ کے باہر خودکش حملہ، 5 اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی۔
● 1969ء امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ویتنام سے انیس سو ستر میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
● 2019ء ایس ای کالج بہاولپور کے استاد خالد حمید کو اس کے شاگرد خطیب حسین نے اسلئے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا کہ وہ استاد نئے آنے والے طالب علموں کیلئے "ویلکم پارٹی" کا منتظم تھا، جبکہ قاتل شاگرد ایسی پارٹی کو "خلاف اسلام" اور بے حیائی قرار دیتا تھا۔
ولادت :
۔"""""
● 1502ء آتاوالپا ، انکا سلطنت کا آخری شہنشاہ ، جسے پھانسی دی گئی ۔ انکا (Inca, Tawantinsuyu) جنوبی امریکا کی ایک قوم جس نے (1200ء تا 1533ء) جنوبی امریکا کا بیشتر علاقہ فتح کر لیا۔ اس عظیم الشان انکا سلطنت کا صدر مقام کوزکو (اب جنوبی پیرو کا ایک شہر) تھا۔ اس سلطنت کے پہلے بادشاہ نے انکا کا لقب اختیار کیا۔ بعد ازاں سلطنت کے سارے باسی انکا کہلانے لگے۔ 1533ء میں ہسپانوی فوج نے اس کے آخری بادشاہ اتاہولیا کو دھوکے سے گرفتار کر دیا۔ 1569ء تک ساری انکا سلطنت ہسپانیوں کے زیر نگیں آگئی۔ انکا تہذیب و تمدن اور علم و فن میں اس وقت کی تمام امریکی اقوام میں بہت آگے تھی۔ انھوں نے اپنا ایک مخصوص نظام سیاست و معیشت وضع کیا تھا۔ جس کے مطابق بادشاہ ملک کا حکمران ہونے کے علاوہ رعایا کا دینی پیشوا بھی تھا۔ تمام ذرائع پیداوار حکومت کی تحویل میں تھے اور ریاست عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کی پابند تھی۔ انکا نے زراعت کو ترقی دی۔ سڑکیں، پل اور آبی ذخائر تعمیر کیے۔ کوزہ گری، دھات سازی اور پارچہ بافی میں انھیں کمال حاصل تھا۔ یہ لوگ آفتاب پرست تھے۔ (وفات: 29 اگست 1533ء)
● 1615ء دارا شکوہ ، مغل شہنشاہ شاہجہان اور ملکہ ممتاز محل کا بڑا بیٹا، شاہ جہان کا ولی عہد (وفات: 30 اگست 1659ء)
● 1725ء عبد الحمید اول ، سلطنت عثمانیہ کا (21 جنوری 1774ء تا 7 اپریل 1789ء) 27واں سلطان و خلیفہ اسلام ۔ سلطان احمد ثالث کے صاحبزادے اور مصطفی ثالث کے بھائی تھے۔ (وفات: 7 اپریل 1789ء)
● 1911ء الفانسو گارشیا روبلز ، نوبل امن انعام (1982ء) یافتہ میکسیکن وکیل، مصنف، سیاست دان اور سفارت کار (وفات: 2 ستمبر 1991ء)
● 1922ء سیف الدین سیف ، پاکستانی شاعر، نغمہ نگار، مکالمہ و کہانی نگار اور فلمساز امرتسر میں پیدا ہوا۔ (وفات: 12 جولائی 1993ء)
● 1923ء شوکت صدیقی ، تمغائے حسن کارکردگی (1997ء) ، ستارۂ امتیاز (2003ء) ، آدم جی ادبی ایوارڈ (1960ء) یافتہ پاکستانی ناول و افسانہ نگار، جو اپنے ناول "خدا کی بستی" کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ لکھنؤ میں پیدا ہوا، (وفات: 16 دسمبر 2006ء)
● 1937ء عبد الوحید کاکڑ ، ستارہ بسالت، ہلالِ امتیاز اور نشان امتیاز ایوارڈ یافتہ پاکستانی فور اسٹار فوجی جرنیل ، (11 جنوری 1993ء تا 12 جنوری 1996ء) 11ویں سپہ سالار اور 5ویں پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) پاکستان
● 1944ء ارون نیہر ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طِب (1991ء) یافتہ جرمن حیتیاتی طبعیات دان، کیمیاء دان و معلم جامعہ
● 1947ء حسن بن طلال ، اردن کے سیاستدان اور سابقہ ولی عہد اردن ، شاہ طلال بن عبداللہ کے تیسرے بیٹے، شاہ حسین بن طلال کے بھائی اور شاہ عبداللہ دوم کے چچا ہیں۔
● 1951ٰء مدن لال ادی رام شرما ، سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی
● 1957ء ٹریسا رسل ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1960ء ٹون روزنڈل ، ڈچ سوفٹویئر ڈیویلپر اور فلم پروڈیوسر، وہ آزاد مصدر تھری ڈی (3D) بنانے والے سوفٹویئر بلینڈر کے اصل موجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ بلینڈر فاؤنڈیشن کا چیرمین بھی ہے۔2007ء میں اس نے ایمسٹرڈیم میں بلینڈر انسٹیٹیوٹ قائم کیا، جہاں وہ بلینڈر کی ڈیویلمنٹ، تھری ڈی اینیمیشز اور گیم پراجیکٹس پر کام کرتا ہے۔
● 1963ء کیتھی آئر لینڈ ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1966ء لکا یاگنک ، بھارتی گلو کارہ و اداکارہ
● 1968ء لارنس ماکوارے ، نیوزی لینڈ کا اداکار
● 1977ء گایتری جوشی ، بھارتی فلمی اداکارہ ، ماڈل، شریک مقابلہ حسن
● 1979ء بیانکا لاسن ، امریکی فلمی اداکارہ
● 1985ٰء نیلم منیر ، پاکستانی اداکارہ
● 1987ء گایتری جوشی، بھارتی فلمی اداکارہ
● 1989ء تمیم اقبال ، بنگلہ دیشی کرکٹر
وفات :
۔"""""
● 1281ء ملکہ چابی ، سلطنت مغول کی (1271ء تا 20 مارچ 1281ء) ملکہ ، چین کے یوآن خاندان کے شہنشاہ قبلائی خان کی بیوی (پیدائش: 1 جنوری 1227ء)
● 1351ء الغ خان محمد بن تغلق یا محمد شاہ تغلق ، (1 فروری 1325ء تا 20 مارچ 1351ء) سلطانِ دہلی، وہ تغلق سلطنتی خانوادے کے سلطان غیاث الدین تغلق کا بڑا بیٹا تھا۔ اس نے نیا شہر دولت آباد کے نام سے آباد کیا اور اسے دہلی کے بجائے پایہ تخت بنایا۔ (پیدائش: 1290ء ملتان)
● 1413ء ہنری بولنگ بروک بمعروف ہنری چہارم (Henry IV) خاندان لنکاسٹر سے تعلق رکھنے والا شاہ انگلستان اور لارڈ آئر لینڈ تھا۔ اس نے اپنے دادا ایڈورڈ سوم کے تعلق سے مملکت فرانس کے بادشاہ ہونے کا دعوی بھی کیا۔ (پیدائش: 15 اپریل 1367ء)
● 1727ء سر آئزک نیوٹن ، انگریز طبیعیات دان، ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلسفی اور کیمیاءدان و معلم جامعہ ، 1687ء میں چھپنے والی ان کی کتاب قدرتی فلسفہ کے حسابی اصول (لاطینی: Philosophiæ Naturalis Principia Mathematica) سائنس کی تاریخ کی اہم ترین کتاب مانی جاتی ہے جس میں کلاسیکی میکینکس کے اصولوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اسی کتاب میں نیوٹن نے کشش ثقل کا قانون اور اپنے تین قوانین حرکت بتائے۔ یہ قوانین اگلے تین سو سال تک طبیعیات کی بنیاد بنے رہے۔ نیوٹن نے ثابت کیا کہ زمین پر موجود اجسام اور سیارے اور ستارے ایک ہی قوانین کے تحت حرکت کرتے ہیں۔ اس نے اپنے قوانین حرکت اور کیپلر کے قوانین کے درمیان مماثلت ثابت کر کے کائنات میں زمین کی مرکزیت کے اعتقاد کو مکمل طور پر ختم کر دیا اور سائنسی انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔ اور آئزک نیوٹن نے مسیحیت کے مشهور ٹرینیٹی کے نظریے کو رد کر دیا – نیوٹن (1700ء تا 1727ء) شاہی ٹکسال (Royal Mint) کا سربراہ رہا تھا جو مملیکت کے لیے سکے بنایا کرتی تھی۔ اس وقت کاغذی کرنسی بھی گردش میں آ چکی تھی۔ نیوٹن اسٹاک مارکیٹ میں بری طرح ناکام رہا اور اپنی دولت کا بڑا حصہ شیئر میں سرمائیہ کاری کر کے گنوا بیٹھا۔(پیدائش: 25 دسمبر 1642ء یا 4 جنوری 1643ء)
● 1925ء جارج نیتھنیل کرزن بمعروف لارڈ کرزن ، برطانوی کنزرویٹو سیاست دان، مہم جو، سفارتکار اور نوآبادیاتی ایڈمنسٹریٹر ، (6 جنوری 1899ء تا 18 نومبر 1905ء) 35ویں وائسرائے اور گورنر جنرل ہند ، (23 اکتوبر 1919ء تا 22 جنوری 1924ء) سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ امور (پیدائش: 11 جنوری 1859ء)
● 1943ء سید صبغت اللہ شاہ دوم راشدی ، یہ پیر صاحب پاگارہ ششم سے مشہور ہیں۔ انکی سورھیہ بادشاہ اور پیر صاحب شہید بھی پہچان ہے۔ آپ کا لقب ’’ پگ دھنی‘‘(یعنی پگڑی والا) ہے۔ (پیدائش: 1910ء)
● 1972ء مارلن میکسویل ، امریکی فلمی اداکارہ (پیدائش: 3 اگست 1921ء)
● 1992ء اخلاق احمد دہلوی ، پاکستانی ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر (پیدائش: 12 جنوری 1919ء)
● 1992ء امتیاز علی خاں بمعروف عشرت رحمانی ، پاکستانی نقاد، محقق، ڈراما نویس، مؤرخ اور مترجم، بمقام کراچی (پیدائش: 16 اپریل 1910ء)
● 1993ء پولی کارپ کوشچ ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1955ء) یافتہ جرمن نژاد امریکی طبیعیات دان و استاد جامعہ ، انھیں نے یہ انعام امریکی طبیعیات دان ولس لیمب کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ اہم پیش رفت الیکٹرون کے میگنیٹک مومنٹ کو بالکل صحیح طرح ناپنا تھا۔ (پیدائش: 26 جنوری 1911ء)
● 2006ء ایس ایچ ہاشمی ، ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی یافتہ پاکستانی سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیت ، پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کے بانیوں میں سے ایک ، اورینٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کے مالک (پیدائش: 1935ء)
● 2014ء خشونت سنگھ ، بھارتی صحافی، مصنف، تاریخ دان اور نقاد (پیدائش: 2 فروری 1915ء)
● 2018ء محمد ایاز سومرو ، لاڑکانہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وکیل و سیاستدان ، (1 جون 2013ء تا 20 مارچ 2018ء) رکن قومی اسمبلی پاکستان (پیدائش: 31 دسمبر 1958ء)
تعطیلات و تہوار :
۔""""""""""""""
● کہانی سنانے کا دن یہ دن لوگ کہانیاں سنا کر مناتے ہیں۔
● 1956ء تیونس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔