عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٩١ واں دن
● 1826ء سیمیول مارلی نے انٹرنل کمبسشن انجن کو پیٹنٹ کرایا۔
● 1867ء سنگاپور، پینانگ اور ملکا کے علاقہ برطانیہ کی کالونی بنے۔
● 1878ء کلکتہ میوزیم کی نئی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا۔
● 1881ء یروشلم میں یہودیوں کے خلاف فساد بھڑکا۔
● 1891ء لندن اور پیرس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ شروع ہوا۔
● 1893ء جاپان میں انسین آتش فشاں کے پٹنے سے ۵۳؍ افراد ہلاک ہو گئے۔
● 1912ء کلکتہ کی بجائے پرانی دہلی کو ہندوستان کا دارالحکومت بنایا گیا اور دہلی کو ایک صوبہ قرار دیا گیا۔
● 1930ء ہندوستان میں شادی کے لئے لڑکیوں کی کم از کم عمر چودہ اور لڑکوں کی اٹھارہ سال کی گئی۔
● 1931ء نکاراگوا کے ماناگوا کے علاقے میں زلزلہ سے دو ہزار افراد کی موت ہو گئی۔
● 1933ء کراچی میں ہندوستانی فضائیہ قائم کی گئی۔
● 1937ء اردن برطانیہ کی کراؤن کالونی بن گیا۔
● 1949ء نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کا حصہ بن گیا۔
● 1976ء اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے ایپل کمپیوٹر بنایا ۔
● 1979ء ایران میں رائے شماری میں 98٪ ووٹ کے بعد شاہ کو برطرف کر دیا اور ایران اسلامی جمہوریہ بن گیا۔
● 1997ء پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین کی 13ویں ترمیم منظور کر لی جس کے تحت 8ویں ترمیم کو ختم کر کے مکمل پارلیمانی نظام بحال کر دیا گیا۔
● 2008ء پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر پانچ سال کے لئے پابندی لگا دی۔
ولادت :
۔""""""
● 1578ء ولیم ہاروے، انگریز سائنسدان، جس نے خون کی گردش اور دل کا افعال بیان کئے ۔ (وفات : 1657ء)
● 1621ء گرو تیغ بہادر، 9ویں نانک کے طور پر جانا جاتا ہے، 9ویں سکھ گرو (وفات : 1675ء)
● 1815ء اوتو وان بسمارک، جرمن سیاستدان، سفیر، مفسرِ قانون (وفات : 1898ء)
● 1865ء رچرڈ اڈولف زگمونڈی، نوبل انعام (1925ء) یافتہ آسٹرین-ہنگرین ماہرِ کیمسٹری، انھوں نے کولائڈاپر کام کیا۔ (1929ء)
● 1889ء ڈاکٹر کیشو رام بالی رام ہیڈ گیوار، انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے بانی۔
● 1911ء فوجا سنگھ، بھارتی نژاد برطانوی 101 سال کی عمر میں وہ لندن میراتھن میں دوڑا اور اُسے 7 گھنٹوں میں مکمل کرلیا، جو عالمی ریکارڈ ہے۔
● 1919ء جوزف میورے، نوبل انعام (1990ء) یافتہ امریکی پلاسٹک سرجن، معلم جامعہ (وفات : 2012ء)
● 1920ء توشیرو میفونی، جاپانی اداکار (وفات : 1997ء)
● 1930ء نیاز ہمایونی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے ادیب، شاعر، مترجم اور محقق (وفات : 2003ء)
● 1933ء کلاؤڈ کوہن-ٹناڈجی، صتیون چھو نوبل انعام (1997ء) یافتہ فرانسیسی طبیعیات دان، یہ انعام انہوں نے امریکی سائنس دان ولیم ڈینیل فلپس اور صتیون چھو کے ہمراہ لیزر کی روشنی کے ذریعے ایٹم کو پھانسنے اور انہیں ٹھنڈے کرنے کے طریقے کو بہتر کرنے پر حاصل کیا تھا۔
● 1936ء عبدالقدیر خان، محسن پاکستان جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ایٹم بم کے خالق، ماہرِ طبیعیات، جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
● 1937ء محمد حامد انصاری، بھارت کے بارہویں نائب صدر (11 اگست 2007 تا 10 اگست 2017)
● 1940ء ونگری ماتھی، کینیا کی خاتون سیاست دان۔ پہلی افریقی خاتون جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا، ان کا سب سے بڑا کارنامہ گرین بیلٹ مومنٹ ہے۔ جس میں 30 ملین سے زیادہ درخت لگائے گئے۔ اور انھیں ٹری وومن کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔ ماحول کے حوالے سے ان کی خدمات کے صلے میں 2004ء کا امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ ونگری ماتھی 2003ء سے لے کر 2005ء تک کینیا کی حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز رہیں۔ (وفات : 2011ء)
● 1941ء ایت ودےکار، بھارتی کرکٹر
● 1942ء آصف احمد، پاکستانی سابقہ 1960 تا 1972ء فرسٹ کلاس کرکٹر
● 1946ء اقبال مہدی، پاکستانی آئل پینٹنگ اور پین اینڈ انک اسکیچ میں تخصیص رکھنے والے مصور (وفات : 2008ء)
● 1994ء ناصر اقبال، پاکستانی اسکواش کھلاڑی، 2007ء میں ناصر اقبال نے فیڈی تھروٹ کو ہرا کر بریٹش جونئر اوپن چیمپین شپ جیتی۔ 2015ء میں ٹوڈ ہیریٹی کو شکست دے کر انہوں نے پریزڈنٹ گولڈ کپ چیمپئن شپ جیتی۔
وفات :
۔"""""
● 1922ء شاہنشاہ کارل، آسٹریا کا بادشاہ
● 1930ء زردیتو، حبشہ کی ملکہ
● 1947ء جارج دوم، یونان کا بادشاہ
● 1968ء لیو لینڈاؤ، نوبل انعام یافتہ سویت یونین کےکے ایک طبیعیات دان تھے یہ انعام انھیں کنڈینس میٹر کی تخلیق اور خاص کر مائع ہیلیم کی ایجاد پر دیا گیا۔ (پیدائش : 1908ء)
● 1982ء حسام الدین راشدی، پاکستانی محقق، تاریخ دان، ماہر لسانیات اور فارسی ادبیات کے عالم، بمقام کراچی
● 1989ء پروفیسر سید مجتبیٰ حسین، پاکستانی اردو تنقید نگار، استاد ، دانشور اور شاعر (پیدائش : 1922ء)
● 2003ء بدر بن عبد العزیز آل سعود، سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کا بیٹا، آل سعود کا ایک رکن اور سعودی قومی گارڈ کا نائب کمانڈر تھا۔ (1967ء تا 2010ء)
● 2017ء ایوگینی یوتوشینکو، روسی مصنف، شاعر، ڈراما نویس، فلمی ہدایتکار، اداکار اور مضمون نگار (پیدائش : 1932ء)
تعطیلات و تہوار :
۔""""""""""""""""""
● دنیا بھر میں لوگوں کو بیوقوف بنانے کا دن اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے۔