عِـیسَـوی تــــــقویم کا ١٠٩ واں دن
● 1451ء بهلول خان لودھی نے دہلی پر قبضہ کیا۔
● 1539ء معاہدۂ فرانکفرٹ پر دستخط ہوئے۔
● 1587ء برطانوی سر فرانسس ڈریک نے ہسپانوی بہری بیڑا کڈز کی بندرگاہ میں ڈبو دیا۔
● 1770ء جیمز کک نے آسٹریلیا کو دریافت کیا۔
● 1755ء امریکی انقلاب کا آغاز ہوا۔
● 1839ء معاہدہ لندن کے تحت بیلجیم ایک الگ سلطنت بن گیا۔
● 1852ء کیلی فورنیا تاریخی سوسائٹی کی تشکیل ہوئی۔
● 1904ء کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کا بیشتر حصہ آگ لگنے سے برباد ہو گیا۔
● 1909ء ژاں دی آرک کو سینٹ قرار دے دیا گیا۔
● 1910ء ہیلی میں دمدار تارا پہلی مرتبہ براہ راست آنکھوں سے دیکھا گیا۔
● 1919ء امریکہ کے لیسلی ارون نے پیراشوٹ کے ذریعہ پہلی چھلانگ لگائی۔
● 1946ء لیگ آف نیشنز نے اپنے آپ کو ختم کر کے تمام اختیاارت اقوام متحدہ کے حوالے کر دیئے۔
● 1948ء چیانگ کائی شیک چین کے صدر بنے۔
● 1950ء شیاما پرساد مکھرجی استعفی دینے والے پہلے بھارتی کابینی وزیر بنے۔
● 1954ء پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے اردو اور بنگالی کو قومی زبان قراردیا۔
● 1961ء امریکہ کیوبا پر بے آف پگز حملے میں ناکام ہو گیا۔
● 1971ء سیرالیون جمہوریت بن گیا۔
● 1972ء بنگلا دیش دولت مشترکہ کارکن بنا۔
● 1975ء سوویت روس کی مدد سے پہلا ہندوستانی مصنوعی سیارہ آریہ بھٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔
● 1989ء افریقی ملک سیرا لیون نے جمہوری نظام قائم کرنے کا اعلان کیا۔
● 1999ء ڈوئچ (جرمن) پارلیمان برلن منتقل ہو گئی۔
● 2011ء کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو نے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی سینٹرل کمیٹی میں ۴۵؍ برسوں تک رہنے کے بعد عہدے سے استعفی دیا۔
ولادت :
۔""""""
● 1320ء پیٹر اول، پرتگال کے بادشاہ
● 1780ء وزیر علی خان، چوتھے نواب اودھ تھے۔ جن دور حکومت 21 ستمبر 1797ء تا 21 جنوری، 1798ء تھا۔ وہ نواب آصف الدولہ کے لے پالک بیٹے تھے۔ (وفات: 1817ء)
● 1832ء جوزے ایشوگرائے، نوبل انعام (1904ء) یافتہ ہسپانوی ڈراما نگار، سول انجینئر اور ریاضی دان (وفات: 1916ء)
● 1864ء تھامس واکر آرنلڈ، انگریز ماہر تعلیم و مستشرق (مؤرخ) (وفات: 1930ء)
● 1897ء محمد اکبر خان، پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانوی فوج میں شامل ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران آپ کو اپنی بٹالین کو جرمن فوج کے حملے سے بچا لے جانے پر آرڈر آف برٹش ایمپاءر سے نوازا گیا۔ آپ پہلے مسلمان ہندوستانی تھے جو برطانوی فوج میں جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آزادی کے بعد آپ کو پاکستان فوج کا سب سے سینیر ترین فوجی قرار دیا گیا۔ آپ کو قائد اعظم محمد على جناح کا پہلا اے ڈی سی بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ آپ کا تعلق ضلع چکوال کے میر منہاس راجپوت قبیلے سے تعلق تھا۔ (وفات: 1993ء)
● 1912ء گلین ٹی سی بورگ، نوبل انعام (1951ء) یافتہ امریکی کیمیاء دان اور استاد جامعہ، انھوں نے عنصر ٹرانسورینیم کی دریافت پر پر کام کیا۔ (وفات: 1999ء)
● 1928ء اذلان محب الدین شاہ المعروف سلطان اذلان شاہ، پیراک ( ملائیشیا کی 13 ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ریاست کا عربی روایتی نام دارالرضوان ہے۔) کے سابقہ سلطان تھے۔ وہ 26 اپریل 1989ء تا 25 اپریل 1994ء تک ملائیشیا کے نویں یانگ دیپرتوان آگونگ بھی تھے۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل، وہ پیراک کے سلطان بننے سے پہلے ایک جج کے طور پر وفاقی عدالت میں کام بھی کرتے رہے۔ (وفات: 2014ء)
● 1931ء محمد علی، شہنشاہِ جذبات، راپ پور اتر پردیش برطانوی ہندوستان میں پیدا ہونے والے پاکستانی اداکار (وفات: 2006ء)
● 1933ء ڈکی برڈ، برطانوی کرکٹ امپائر
● 1944ء جیمزہکمین، نوبل انعام (2000ء) یافتہ امریکی ماہرِ جزیاتی معاشیات، انھیں اور انعام ڈینیل مکفیڈل کو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات مشترکہ طور پر دیا گیا۔
● 1957ء مکیش امبانی، بھارتی تاجر، ہندوستان کی ربط کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں۔ ان کی ذاتی مال دولت تقریباََ 19.6 ارب ڈالر ہے ۔
● 1979ء کیٹ ہڈسن، امریکی فلمی اداکارہ
● 1986ء شہزادہ ماخوسیتیو دلامیمی، المعروف مسواتی سوم، جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کا بادشاہ
● 1987ء ماریا یوریونا شاراپووا، روسی پیشہ ورانہ ٹینس کھلاڑی
● 1987ء سواتی ریڈی، بھارتی فلمی اداکارہ
وفات :
۔"""""
● 1054ء پوپ لیو نہم
● 1390ء رابرٹ دوم، اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ
● 1824ء لارڈ بائرن، برطانوی رومانوی شاعر (پیدائش: 1788ء)
● 1881ء بنجمن ڈزرائلی، یہودی نژاد برطانوی وزیر اعظم۔ ابتدا میں ناول لکھتا تھا۔ 1837ء میں پارلیمنٹ کا رکن بنا۔ 1852ء میں وزیر خزانہ اور 1837ء میں وزیر اعظم بنا۔ کچھ عرصے بعد اس کی پارٹی ہار گئی۔ لیکن نئے انتخابات میں کامیاب ہو کر 1874ء سے 1880ء تک پھر وزیر اعظم رہا۔ اس کے عہد وزارت میں مزدوروں کے بہبود کے لئے کارخانوں میں نئی اصلاحات کی گئیں۔ نہر سویز کے حصص خریدے گئے اور ملکہ وکٹوریہ ہندوستان کی ملکہ بنی۔ (پیدائش: 1804ء)
● 1882ء چارلس رابرٹ ڈارون، انگریز ماہر حیاتیات، ماہر فطرت پسند، مہم جو، سفر نامہ نگار، جس نے نے نظریہ ارتقا پیش کیا۔ (پیدائش: 1882ء)
● 1906ء پیری کیوری، نوبل انعام (1903ء) یافتہ فرانسیسی طبیعیات دان، کیمیادان، استاد جامعہ ، انھوں نے یہ انعام اپنی بیوی میری کیوری اور ہنری بیکرویل کے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ اشعاعی تنزل کی دریافت تھی.(پیدائش: 1859ء)
● 1933ء سید حسن امام، ہندوستانی سیاستدان تھے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ (پیدائش: 1871ء)
● 1955ء ایڈورڈ جیمز جم کاربٹ، نینی تال، انڈیا، میں پیدا ہونے والے برطانوی شکاری اور فطرت پسند۔ جو متحدہ ہندوستان میں آدم خور شیروں اور تیندوؤں کو ہلاک کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ (پیدائش: 1875ء)
● 1967ء کانریڈ ایڈینوئر، جرمن وکیل، قاضی، سیاستدان، مغربی جرمن چانسلر (پیدائش: 1876ء)
● 1970ء امتیاز علی تاج، اردو زبان کے پاکستانی مصنف و ڈراما نویس بمقام لاہور (پیدائش: 1900ء)
● 1974ء محمد ایوب خان، تیسرے (17 جنوری 1951ء تا 26 اکتوبر 1958ء) سپاہ سالار اور ( 27 اکتوبر 1958ء تا 25 مارچ 1969ء) دوسرے صدر پاکستان (پیدائش: 1907ء)
● 2003ء ملعون مرزا طاہر، قادیانی فرقے کا بانی غلام احمد قادیانی مرزائی ملعون کا پوتا اور چوتھا قادیانی سربراہ (پیدائش: 1928ء)
● 2013ء فرانکیوس جیکب، نوبل انعام (1965ء) یافتہ فرانسیسی حیاتیااتی کیمیا دان ، ماہر جینیات، آپ بیتی نگار، استاد جامعہ (پیدائش: 1920ء)
● 2016ء والٹر کوہن، نوبل انعام (1998ء) یافتہ آسٹرین نژاد امریکی طبیعیاتی کیمیادان و استاد جامعہ، انھوں نے اشیاء کی برقی خصوصیات کو جاننے میں سائنس کی شعبے کی مدد کی۔ (پیدائش: 1923ء)
تعطیلات و تہوار :
۔"""""""""""""""""""
● 1810ء وینیزویلا میں یوم آزادی
● سیئیرا لیئون میں یون جمہوریت
● یوراگوئے میں "33 کا اترنا"
● بائی سائیکل کا عالمی دن