عِـیسَـوی تــــــقویم کا ١٠۵ واں دن
● 1450ء جنگ فورمینی میں فرانسینیوں نے فتح حاصل کر کے انگریزوں کا شمالی فرانس پر غلبہ توڑ دیا۔
● 1632ء تیس سالہ جنگ کے دوران جنگ باراں میں سویڈن نے ہولی رومن مملکت کو ہرا دیا۔
● 1689ء فرانس نے سپین کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
● 1783ء امریکی انقلابی جنگ کا اختتام ہوا۔
● 1827ء کینیڈا کی سب سے بڑی جامعہ، یونیورسٹی آف ٹورنٹو چارٹر ہوئی۔
● 1859ء بال گنگا دھر تلک نے راج گڑھ قلعہ میں شیواجی جشن کا افتتاح کیا۔
● 1877ء انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔
● 1912ء ٹائی ٹینک جہاز نیو فاؤنڈ لینڈ میں برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔
● 1923ء انسولین کے ذریعے ذیابطیس (شوگر) کا علاج شروع ہوا۔
● 1927ء سوئٹزرلینڈ اور سوویت یونین سفارتی تعلقات بنانے پر متفق ہوئے۔
● 1937ء شکاگو میں پہلا بلڈ بینک قائم ہوا۔
● 1948ء ہماچل پردیش ریاست کی تشکیل ہوئی۔
● 1954ء برطانیہ اور ہالینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
● 1955ء آزادی کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے آبپاشی کے منصوبے کوٹری بیراج کا افتتاح ہوا۔
● 1957ء برطانیہ ایٹمی دھماکا کرنے والا تیسرا ملک بن گیا۔
● 1963ء پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر کے مسئلے پر کلکتہ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔
● 1990ء میخائیل گوربارچوف سویت یونین کے پہلے انتظامی صدر منتخب ہوئے ۔
● 1994ء مراکش معاہدے پر دستخط ہوئے اور گیٹ کو ڈبل یو ٹی او میں تبدیل کر دیا گیا۔
● 1997ء سعودی عرب میں دورانِ حج حاجی کیمپ میں آگ لگنے سے 343 حاجی شہید ہو گئے۔
● 2002ء چین کا طیارہ جنوبی كوریا میں حادثہ کا شکار ہوا جس میں ۱۲۸؍ مسافر ہلاک ہوئے۔
● 2013ء عراق میں بم دھماکے سے۳۳؍ افراد ہلاک و دیگر ۱۶۳؍ زخمی ہوئے۔
● 2013ء نکولس مدورو وینزویلا کے صدر بنے۔
● 2020ء کورونا وائرس کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 498 افراد، سپین میں 499، فرانس میں 657، برطانیہ میں 778، امریکہ میں 2407، بلجیئم میں 258، ترکی میں 92، نیدرلینڈ 96، بھارت میں 49، ایران میں 115 اور پاکستان میں مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ولادت :
۔"""""
● 1367ء ہنری چہارم، خاندان لنکاسٹر سے تعلق رکھنے والے شاہ انگلستان اور لارڈ آئر لینڈ۔ اس نے اپنے دادا ایڈورڈ سوم کے تعلق سے مملکت فرانس کے بادشاہ ہونے کا دعوی بھی کیا۔ (وفات: 1413ء)
● 1452ء لیوناردو دی سر پِیئرو دا وِنچی المعروف لیونارڈو ڈا ونچی، اطالوی مصور، انجینئر، ماہر فلکیات، فلسفی، ریاضی دان، مجسمہ ساز، جامع العلوم، معمار، سول انجیئنر، سفارت کار، موجد، نغمہ ساز، شاعر، موسیقار و طبیعیات دان ، نمایاں کام مونا لیزا ہے۔ (وفات: 2 مئی 1519ء)
● 1469ء گرونانک دیو، سکھ مت کے بانی اور دس سکھ گروؤں میں سے پہلے گرو، ان کا یوم پیدائش گرو نانک گرپورب کے طور پر دنیا بھر میں ماہ کاتک (اکتوبر– نومبر) میں پورے چاند کے دن، یعنی کارتک پورن ماشی کو منایا جاتا ہے۔ (وفات: 1539ء)
● 1563ء گرو ارجن دیو، سکھوں کے پانچویں گرو، گرو رام داس کے بیٹے تھے۔ بعض روایات کے مطابق شہنشاہ اکبر نے انھیں شرفِ باریابی بخشا۔ شہزادہ خسرو نے اپنے باپ شہنشاہ جہانگیر کے خلاف بغاوت کی تو گرو ارجن دیو نے خسرو کی حمایت کی۔ خسرو کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھیوں پر شاہی عتاب نازل ہوا۔ ارجن دیو کو قلعہ لاہور میں قید کر دیا گیا۔ یہیں ان کا انتقال ہوا۔ قلعہ لاہور کے قریب گوردارہ ڈیرا صاحب انہی کی یاد میں تعمیر کیا گیا۔ (وفات: 1606ء)
● 1642ء سلیمان ثانی، (8 نومبر, 1687ء تا 22 جون, 1691ء) بیسواں عثمانی سلطان، خلیفہ، امیرالمومنین، خادم الحرمین الشریفین (وفات: 1691ء)
● 1684ء مارٹا ہیلینا سکورونسکا بمعروف کیتھرین اول ، پیٹر اول روسی شہنشاہ کی دوسری بیوی اور (7 مئی 1724ء تا 17 مئی 1727ء) روسی ملکہ (وفات: 17 مئی 1727ء)
● 1707ء لیونہارڈ پال اویلر، سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والا نامور ریاضی دان اور طبیعیات دان تھا جس کی عمر کا بیشتر حصہ جرمنی اور روس میں گزرا۔ اس نے ریاضی کی بہت سی شاخوں میں کام کیا اور بہت اہم دریافتیں کیں۔ حسابان، نظریۂ گروہ، نظریۂ عدد، اطلاقی ریاضیات، تالیفیات، ہندسہ، فلکیات، طبیعیات اور ریاضی کی بہت سی شاخوں میں قابل قدر کام کیا۔ نیز اس نے دالہ کا تصور بھی متعارف کرایا۔ اس کی تمام معیاری تصانیف کو اگر یکجا کیا جائے تو بآسانی 60 سے 80 جلدیں شائع کی جا سکتی ہیں۔ (وفات: 1783ء)
● 1806ء الیگزینڈر ڈف، ڈی۔ ڈی۔ ایل ایل ڈی، ہندوستان میں برطانوی مسیحی مبلغ اور معلم (وفات: 1878ء)
● 1843ء ہنری جیمز، امریکی نژاد برطانوی افسانہ نگار، نقاد اور انگریزی زبان کا ناول نگار، جس نے اپنے تخلیقی عمل سے جدید ناول نگاری کی بنیادیں استوار کیں۔ (وفات: 1916ء)
● 1870ء امام الدین المعروف استاد امام دین گجراتی، اردو اور پنجابی زبان کے پاکستانی مزاحیہ شاعر (وفات: 1954ء)
● 1874ء جوہنس سٹارک، نوبل انعام (1919ء) یافتہ جرمن ماہرِ طبیعیات اور معلم، جس نے کینال ریز میں ڈوپلر ایفکٹ اور مقناطیسی میدان میں اسپیکٹرل لائن کے مڑ جانے کی دریافت تھی۔ (وفات: 1957ء)
● 1898ء ابراہیم اسماعیل چندریگر، پاکستان کے (17 اکتوبر 1957ء تا 16 دسمبر 1957ء) چھٹے وزیرِاعظم پاکستان احمدآباد، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج (موجودہ گجرات، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ (21 فروری 1950ء تا 23 نومبر 1951ء) گورنر صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختون خواہ) اور (24 نومبر 1951ء تا 2 مئی 1953ء) گورنر صوبہ پنجاب رہے۔ (وفات: 1960ء لندن)
● 1907ء نکولاس ٹنبرجن، نوبل انعام (1973ء) یافتہ نیدر لینڈ نژاد برطانوی ماہر حیاتیات، ماہر حیوانیات، ماہر طیوریات، طبیب، استاد جامعہ (وفات: 1988ء)
● 1920ء رچرڈ کارل فریپر وون وائسزاکر المعروف رچرڈ وون وائسزاکر، کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد سے تعلق رکھنے والے یکم جولائی 1984ء تا 30 جون 1994ء جرمن صدر رہے۔ ان کی صدارت کے دوران جرمنی کا اتحاد پایہ تکمیل تک پہنچا اور جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک کے علاقوں کو وفاقی جمہوریہ جرمنی میں شامل کر لیا گیا۔ اس طرح آپ متحد جرمنی کے پہلے صدر بنے۔
● 1922ء اقبال حسین المعروف حسرت جے پوری، بھارتی فلمی شاعر (وفات: 1999ء)
● 1928ء موسیٰ صدر، ایرانی شیعہ عالم دین اور مجتہد، لبنان میں شیعوں کی جماعت المجلس الاسلامی الشیعی الاعلی کی بنیاد رکھی، 31 اگست 1978ء کو لیبیا کے سرکاری دورے میں اغوا کر لئے گئے اور ابھی تک ان کے زندہ یا فوت ہونے کا کچھ علم نہیں ہے۔
● 1929ء نسیم حسن شاہ ، پاکستانی قانون دان و منصف (18 اپریل 1993ء تا 14 اپریل 1994ء) 12ویں منصف اعظم پاکستان ، تاحیات صدرِ انجمن ِ حِمایت ِ اِسلام ، (وفات: 3 فروری 2015ء)
● 1931 احمد خان مدہوش سومرو، ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے پاکستانی شاعر، مصنف اور معلم ، مدہوش سندھی ادبی بورڈ جامشورو کے بورڈ آف گورنرز کے رکن (وفات: 2010ء کراچی)
● 1931ء محمد حنیف رامے ، پاکستانی صحافی، ادیب، مصور اور(15 مارچ 1974ء تا 15 جولائی 1975ء) 7ویں وزیراعلی پنجاب (وفات: 1 جنوری 2006ء)
● 1931ء ٹومس ٹرانس ٹرو مر، نوبل انعام (2011ء) یافتہ سوئیڈش شاعر اور فلسفی
● 1933ء الزبتھ مانٹگومیری، امریکی فلمی اداکارہ (وفات: 1995ء)
● 1940ء جیفری ہاورڈ آرچر ، برطانوی ناول نگار، ڈراما نگار، سائنس فکشن مصنف، بچوں کے ادیب ، (8 دسمبر 1969ء تا 10 اکتوبر 1974ء) رُکن دارلامراء
● 1940ء استاد سلطان خان، بھارتی سارنگی نواز اور گلوکار، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے استاد ہیں، 2010ء میں ان کو ہندوستان کا تیسرا بڑا شہری اعزاز پدما بھوشن سے نوازا گیا۔ (وفات: 2011ء)
● 1943ء رابرٹ لیفکووٹز، نوبل انعام (2012ء) یافتہ امریکی طبیعیات دان و حیاتیات دان
● 1950ء ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ نذﺭ ﻣﺤﻤﺪ ﮔوندﻝ، گوجرہ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وکیل اور سیاسی جماعت PTI کے پلیٹ فارم سے سیاستدان
● 1955ء عماد الدین محمد عبد المنعم الفاید المعروف دودی الفاید، مصری ارب پتی تاجر محمد الفاید کا بیٹا تھا۔ وہ شہزادی ڈیانا کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھا، جو 31 اگست 1997ء کو شہزادی ڈیانا کے ہمراہ پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
● 1958ء میاں افتخار حسین، خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاستدان ، سیاسی جماعت ANP کے مرکزی سیکرٹری جنرل
● 1959ء ایما تھامپسن، برطانوی مزاحیہ اداکارہ اور مصنفہ
● 1960ء فیلیپ، شاہ بلجئیم (یکم جولائی 2013ء تا حال)
● 1961ء کارول ڈبلیو. گریڈر، نوبل انعام (2009ء) یافتہ امریکی ماہر حیاتیات، سالماتی حیاتیات دان، ماہر جینیات، طبیب
● 1972ء مندرا بیدی، بھارتی فلمی اداکارہ
● 1973ء رفاقت حیات، پاکستانی افسانہ نگار، ڈراما نویس، ناول نگار اور مترجم ۔ حلقہ ارباب ذوق کراچی کے سیکریٹری ۔
● 1984ء طلعت اقبال ، بونيری پاکستان
● 1987ء صہیب مقصود، پاکستانی کرکٹر
● 1990ء ایما شارلیٹ ڈیوری واٹسن، برطانوی اداکارہ، ماڈل، سماجی کارکن
وفات :
۔"""""
● 1154ء ابو منصور اسماعیل الظافر لاعداء اللہ ، دولت فاطمیہ کا (8 اکتوبر 1149ء تا 15 اپریل 1154ء) 12واں خلیفہ (پیدائش: 23 فروری 1133ء)
● 1845ء مہاراجا چندو لال بمعروف شاداں ، ریاست حیدر آباد کے صاحبِ منصب اور شاعر ، نواب سکندر جاہ کے عہدِ حکومت میں چندو لال کا بطور پیشکار مالیہ ریاست حیدرآباد 11 مئی 1806ء کو تقرر کیا گیا۔1819ء میں چندو لال کو مہاراجا کا خطاب تفویض ہوا اور ایک کروڑ روپئے انعام دیا گیا۔ 1822ء میں سات ہزاری سوار کا منصب عطاء ہوا۔ ناصر الدولہ، آصف جاہ چہارم کی طرف سے راجا راجگان کا خطاب تفویض ہوا۔ 1833ء میں بطور وزیر اعظم تقرر کیا گیا جس پر 5 ستمبر 1843ء تک فائز رہے۔ (پیدائش: 1766ء)
● 1865ء ابراہم لنکن ، امریکی پوسٹ ماسٹر، کسان، فوجی افسر سیاستدان و وکیل، ریاست کار ، سولہواں امریکی صدر (4 مارچ 1861ء تا 15 اپریل 1865ء) 16ویں امریکی صدر ، ایک ڈاکئے اور کلرک سے زندگی شروع کر کے امریکا کا سولہواں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کیا۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا۔ 1860ء میں امریکا کا صدر منتخب ہوا۔ 1864ء میں دوبار صدر منتخب ہوا۔ 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔ 1865ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھ رہا تھا۔ (پیدائش: 12 فروری 1809ء)
1888ء میتھیو آرنلڈ ، انگریز شاعر، مصنف، ادبی تنقید نگار، استاد جامعہ و صحافی ، (پیدائش: 24 دسمبر 1822ء)
● 1966ء نندلال بوس بھارتی مصور
● 1980ء ژاں پال سارتر ، نوبل انعام برائے ادب (1964ء) یافتہ فرانسیسی فلسفی اور ادیب (پیدائش: 21 جون 1905ء)
● 1982ء خالد احمد شوقی اسلامبولی ، مصری صدر انور سادات کے قاتل کو 5 دیگر افراد سمیت سزائے موت دے دی گئی۔ وہ مصر کے سابق صدر انور سادات کے قتل کے منصوبہ ساز اور قاتل تھے جنہوں نے 6 اکتوبر 1981ء کو "فتح 6 اکتوبر 1973ء کی پریڈ" میں مصری صدر کو قتل کیا۔ (پیدائش: 15 جنوری 1955ء)
● 2013ء صاحبزادہ فضل کریم ، محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قادری کے صاحبزادے اور پاکستان کے ایک مذہبی سیاست دان تھے وہمرکزی جمعیت علماء پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ تھے۔ (پیدائش : 24 اکتوبر 1954ء)
● 2017ء ایما مورانو، اٹلی کی اب تک کی تصدیق شدہ سب سے عمررسیدہ خاتون (13 مئی 2016ء تا 15 اپریل 2017ء) 1800ء کی دہائی میں پیدا ہونے والی آخری معلوم شخصیت کے بارے میں خیال ہے کہ وہ انیسویں صدی میں پیدا ہونے والی آخری شخصیت تھیں۔ جو اکیسویں صدی میں زندہ تھیں۔ انہوں نے شمالی اطالیہ میں واقع اپنے گھر پر وفات پائی۔ (پیدائش: 1899ء)
● 2017ء مختا ر مسعود ، ستارہ امتیاز یافتہ پاکستانی ادیب و سرکاری افسر ، وہ مینار پاکستان کی تعمیری کمیٹی کے صدر بھی تھے۔ (پیدائش: 15 دسمبر 1926ء)
● 2018ء ڈاکٹر وقار احمد شاہ ، بھارت سے تعلق رکھنے والے معلم، طبیب اور سیاستدان (پیدائش: 6 جولائی 1943ء)