آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
ہر سال دنیا بھر میں 13 فروری کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ریڈیو کی اہمیت، بین الثقافتی و بین اللسانی فوائد اور عوام میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرانا ہے۔
یونیسکو کی جنرل کانفرنس نے اپنے چھتیسویں اجلاس منعقدہ 25 اکتوبر – 10 نومبر 2011ء پیرس میں اپنی قرارداد نمبر 63 / C 36 کے ذریعے ہر سال 13 فروری کو یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی اور اس دن کو منانے کی ابتدا 2012ء میں ہوئی۔
الیکٹرانک میڈیا،سوشل میڈیا کی وجہ سے ریڈیو کی اہمیت کم تو ھوئی ہے مگر آج بھی دنیا کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ریڈیو پاکستان نے جھگیوں سے نکلنے والی آوازوں کو دنیا میں متعارف کرایا۔
علاقی خبریں ہو یا بین الاقوامی، کھیل کی خبریں ہو یا صھت کی اور موسم کی خبروں کے ساتھ ریڈیو آج بھی سامعین کو باخبر رکھنے کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
یونیسکو کی جانب سے منائے جانے والے اس دن کا مقصد ریڈیو کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا ہے۔
ہر سال 13 فروری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ریڈیو کا عالمی دن پہلی بار 13 فروری 2012ء کو منایا گیا تھا۔
اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو ریڈیو کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ کیوں کہ آج جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک موثر اور سستا ذرائع ابلاغ ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر ایک کی پہنچ میں بھی ہے۔
دنیا کا پہلا ریڈیو 1897ء میں امریکا میں ایجاد کیا گیا۔ آج بھی ریڈیو ابلاغ کا ایسا واحد ذریعہ ہے جسے کہیں بھی بآسانی سنا جا سکتا ہے۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ریڈیو موثر ذرائع ابلاغ کا سستا ذریعہ ہے۔ ریڈیو نے پاکستانی زبانوں ( پنجابی ،سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی) کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے حصے میں تین ریڈیو اسٹیشن آئے جن میں لاہور، ڈھاکہ اور پشاور کے ریڈیو اسٹیشن شامل ہیں۔
قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلا ریڈیو اسٹیشن کراچی میں 14 اگست 1948ء میں قائم ہوا ۔ ریڈیو پاکستان سے غیرملکی نشریات کا آغاز 14 اگست 1949ء کو کراچی اسٹیشن سے کیا گیا۔ یہ نشریات عربی، فارسی اور پشتو میں تھی۔
پاکستان میں آج سو سے زیادہ ریڈیو اسٹیشن پاکستان سے نشریات چلا رہے ہیں۔ ان میں موسیقی ، تہذیبی، معلوماتی، مذہبی، سیاسی، سماجی اور کھیلوں پر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔آج بھی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور ٹیلی ویژن کی اتنی ترقی کے باوجود ریڈیو اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔
دنیا بھر میں پھیلے ریڈیو کے سامعین اور ریڈیو سے صوت و سماعت کا رشتہ رکھنے والے سب دوستوں کو ریڈیو کے عالمی دن کی دلی مبارکباد !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و پیشکش : نیرہ نور خالد