عِـیسَـوی تــــــقویم کا ٧١ واں دن
● 1799ء آسٹریا نے فرانس سے جنگ کا اعلان کیا۔
● 1904ء برطانیہ میں پہلی برقی ٹرین کاآغاز ہوا۔ ابتدا میں ٹرین لیور پول سے ساؤتھ پورٹ کے درمیان چلائی گئی۔
● 1938ء جرمنی نے آسٹریا پر حملہ کیا۔
● 1993ء بمبمئی میں پے در پے بم دھماکے ہوئے جن میں 200 افراد مارے گئے۔
● 2005ء یوکرائن نے عراق سے اپنی فوجوں کا انخلاء شروع کیا۔
● 2007ء سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کئے جانے کے بعد لاہور میں وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور مظاہرے کئے، جس میں بیس سے زائد وکلا پولیس سے جھڑپ میں زخمی ہوئے۔
● 2010ء لاہور میں فوجی قافلے پر دو خود کش حملوں 45 افراد ہلاک اور 95 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ولادت :
۔""""""
● 1807ء جنرل جیمز ایبٹ ، برطانوی فوجی افسر اور ضلع ہزارہ کا (1849ء تا 1853ء) پہلا ڈپٹی کمشنر ، ایبٹ آباد شہر اسی کے نام پہ رکھا گیا۔ (وفات: 6 اکتوبر 1896ء)
● 1889ء محمد ادریس بن محمد المہدی سنوسی بمعروف ادریس اول، لیبیا کا (24 دسمبر 1951ء تا 1 ستمبر 1969ء) واحد بادشاہ، علاج کے لئے ترکی گئے تو معمر قذافی نے بغاوت کر کے انہیں معزول کر دیا اور اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ (وفات: 25 مئی 1983ء قاہرہ)
● 1918ء چارو مجمدار ، بھارتی کمیونسٹ سیاستدان (وفات: 28 جولائی 1972ء)
● 1922ء غلام الثقلین نقوی ، کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار اور سفر نامہ نگار (وفات: 6 اپریل 2002ء)
● 1925ء لیو اسکائی ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1973ء) یافتہ جاپانی طبیعیات دان و استاد جامعہ ، یہ انعام انھیں برطانوی طبیعیات دان برائن ڈیوڈ جوزف سن اور امریکی طبیعیات دان ایور گیور کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا، جس کی وجہ سوپر کنڈکٹیوٹی اور سیمی کنڈکٹر سے جڑے ان کے دریافتیں تھی۔
● 1927ء راول الفونسین ، ارجنٹائنی وکیل و سیاستدان ، (10 دسمبر 1983ء تا 8 جولائی 1989ء) صدر ارجنٹائن (وفات: 31 مارچ 2009ء)
● 1932ء ڈاکٹر ابوالخیر کشفی ، پاکستانی شاعر، محقق، نقاد، ماہر لسانیات اور ماہر تعلیم (وفات: 15 مئی 2008ء)
● 1942ء رائیگو ملادیچ ، سرب فوجی سربراہ، اس درندے نے 1995ء میں آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کو گرفتار کر کے شہید کر دیا۔ اقوام متحدہ نے اسے جنگی مجرم قرار دیا، مگر 16 برس تک سربیا کی حکومت اسے پناہ دیتی رہی۔ بالآخر یورپی اتحاد میں شمولیت اور دوسرے ممالک کی خوشنودی کے حصول کے لالچ میں سربیا کی حکومت نے اسے مئی 2011ء میں اقوام متحدہ کے حوالے کیا۔ اس کے مقدمے کی سماعت 16 مئی 2012ء کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہوئی اور 22 نومبر 2017ء میں بین الاقوامی فوجداری ایوان عدل برائے سابقہ یوگوسلاویہ نے اسے جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کش جرائم کا مجرم ٹھہرایا اور صرف عمر قید کی سزا سنائی۔
● 1945ء نارائن چندر چند ، بنگلہ دیشی سیاستدان ، 2019ء سے رکن جاتیہ سنسد (قومی اسمبلی)
● 1946ء لیزا مے مینیلی ، امریکی اداکارہ و گلوکارہ
● 1947ء ویلرڈ مٹ رومنی بمعروف مٹ رومنی ، امریکی تاجر اور سیاست دان ، (2 جنوری 2003ء تا 4 جنوری 2007ء) 17ویں گورنر میسا چوسٹس
● 1949ء راب کوہن ، امریکی فلمساز
● 1968ء آرون ایکہارٹ ، امریکی اداکار
● 1971ء شہریار خان آفریدی ، پاکستانی سیاستدان ، 31 اگست 2018ء سے وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں ۔
● 1971ء زين العابدين محمد حسين بمعروف ابو زبیدہ ، عرب باشندہ جسے امریکہ نے پاکستان سے اغوا کر کے شدید تشدد کیا۔ اور بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو بے میں قید کر دیا۔
● 1983ء عاطف اسلم ، پاکستانی گلوکار و اداکار
● 1984ء شریا گھوشال ، بھارتی گلوکارہ
● 1984ء جیمی الیگزینڈر ، امریکی اداکارہ
● 1995ء سلمان ارشد ، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
وفات :
۔"""""
● 1794ء آنندی بائی ، مرہٹہ تاریخ کی ایک ناپسندیدہ شخصیت ہے کیونکہ انہوں نے اپنے سترہ سالہ بھتجھے پیشوا ناراین راؤ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور اس میں کامیاب ہوئیں۔ ناراین راؤ کے قتل کے وقت آنندی بائی کے شوہر رگھوناتھ راؤ نائب السلطنت اور پیشوائی منصب کے اگلے امیدوار تھے۔
● 1160ء المقتفی لامر اللہ محمد بن احمد ، خلافت عباسیہ کا (حکومت17 اگست 1136ء تا 23 مارچ1159ء) 31واں خلیفہ (پیدائش: 9 مارچ 1096ء)
● 1925ء سن یات سین ، چینی طبیب، فلسفی و انقلابی سیاستدان ، وہ جمہوریہ چین کے بانی اور (29 دسمبر 1911ء تا 10 مارچ 1912ء) پہلے صدر تھے۔ اس لئے وہ چین کے بابائے قوم بھی کہلاتے ہیں۔ (پیدائش: 12 نومبر 1866ء)
● 1942ء ولیم ہنری براگ ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1915ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات، کیمیا دان ریاضی دان، ماہر قلمیات اور استاد جامعہ ، انھیں یہ انعام برطانوی طبیعیات دان ولیم لاورنس براگ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا، جس کی وجہ قلمی ساخت کو ایکس رے کے ذریعے دیکھنے کی ان کی مشترکہ کوششیں تھیں۔ (پیدائش: 2 جولائی 1862ء)
● 1988ء کیرن سٹیل ، امریکی فلمی اداکارہ (پیدائش: 20 مارچ 1931ء)
● 1991ء جنرل محمد موسی خان ہزارہ ، نشان پاکستان، پاکستان کی شہری اعزازی علامات، ہلال امتیاز، ہلال جرأت یافتہ پاکستانی جرنیل و سیاستدان ، (27 اکتوبر 1958ء تا 17 جون 1966ء) چوتھے کمانڈر انچیف (چیف آف آرمی سٹاف) پاکستان ، (1960ء تا 1966ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن ، (18 ستمبر 1966ء تا 20 مارچ 1969ء) گورنر مغربی پاکستان اور (17 دسمبر 1985ء تا 12 مارچ 1991ء) 10ویں گورنر بلوچستان (پیدائش: 20 اکتوبر 1908ء)
● 1991ء راگنر گرانٹ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طب (1967ء) یافتہ فنلینڈ نژاد سوئیڈش طبیب، ماہر اعصابیات و استاد جامعہ (پیدائش: 30 اکتوبر 1900ء)
● 1993ء سید شاہد حامد ، جرنیل پاک فوج اور انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے پہلے ڈائریکٹر جنرل (پیدائش: 17 ستمبر 1910ء)
● 1993ء حبیب جالب ، نگار ایوارڈ یافتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے انقلابی شاعر و نغمہ نگار ، 2006ء سے ان کے نام سے حبیب جالب امن ایوارڈ کا اجرا کیا گیا۔ (پیدائش: 24 مارچ 1928ء)
● 1995ء عبد العلی مزاری ، افغان سیاست دان، مجاهد اور حزب وحدت پارٹی کے (1989ء تا 1995ء) بانی رہنما ۔ وہ مزار شریف بلخ صوبے میں پیدا ہوئے اور غزنی میں طالبان کی طرف سے قتل کیا گیا۔ (پیدائش: 1946ء)
● 2002ء سپائروس کیپریانو ، یونانی قبرصی سیاست دان اور سفارتکار ، (3 ستمبر 1977ء تا 28 فروری 1988ء) دوسرے صدر قبرص (پیدائش: 28 اکتوبر 1932ء)
● 2015ء عزیز جہاں بمعروف ادا جعفری ، پاکستانی شاعرہ و مصنف ، وہ پہلی پاکستانی خاتون شاعرہ ہیں جن کا کلام چھپا (پیدائش: 22 اگست 1924ء)
● 2016ء للویڈ سٹوول شیپلی، نوبل انعام برائے معاشیات (2012ء) یافتہ امریکی ماہر اقتصادیات، ریاضی دان اور استاد جامعہ ، انہیں یہ انعام امریکی ماہر اقتصادیات الون اے روتھکو کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (پیدائش: 2 جون 1923ء)