آپی امی کہہ رہی ہیں صبح بھیّو کو فون کر لیجیے گا ان کی طبعیت زیادہ خراب ہے ۔۔۔
بڑی آپا کافی زیادہ اداس ہو رہی ہیں پانچ منٹ کو انہیں بھی پوچھ لیجئے گا ۔۔
علینا کا کیا حال ہے وہ اپنے کچھ کپڑے لاہور بھول آئی تھی امی نے اپنے سوٹ کیس میں سنبھال دئیے ہیں ۔ کہ جب آپ آئیں تو احتیاط سے آپ کے حوالے کر دیں ۔
امی کہہ رہی ہیں چھوٹی بھاوج خیر سے فارغ ہوں تو پھر امی آپ کے پاس رہنے آئیں گی ۔۔۔
اب کے لاہور آؤ تو چند دن رکنا کچھ گُر کی باتیں بتانی ہیں ۔۔
امی پوچھ رہی ہیں شادی پہ تمہارے چچا سسر کی بہو نظر نہیں آئی بلایا نہیں تھا کیا ۔۔
امی کہہ رہی ہیں دھنیئے نے اچھے تکئیے نہیں بنائے روئی برابر نہیں تھی ۔۔
ہماری چھوٹی بہن کی دوبارہ سے کال تھی جبکہ معمول کی گپ شپ لگا کے ہم ایک دوسرے کو اللہ حافظ کہہ چکی تھیں ۔ آجکل امی اس کے پاس ہیں سو وہ امی کی ترجمان ہے ۔ امی جہاں ہوں وہی جگہ ہیڈ کوارٹر بن جاتی ہے اور تمام خاندان کی بیماری آزاری اور خوشی غمی کی خبریں وہیں سے ریلیز ہوتی ہیں ۔
امی زیادہ بیمار رہنے لگی ہیں ۔۔ بالکل ایک چھوٹے سے بچے کی طرح دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے ۔ ناشتے سے پہلے انسولین لگتی ہے اور صبح شام شوگر چیک کر کے چارٹ پہ اندراج کرنا ہوتا ہے تاکہ اگلے ڈاکٹر وزٹ میں دواؤں کی کمی بیشی یا تبدیلی کی جاسکے ۔ یہ دواؤں کی مقدار ہی اب امی کی زندگی کی ضامن ہے ۔۔ زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتیں ۔ نہلانے دھلانے میں مدد چاہئے ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی تو طبعیت اتنی اُکھڑ جاتی ہے کہ زبردستی کھلانا پلانا پڑتا ہے ۔۔۔ بہت اونچا سننے لگی ہیں طبعیت زیادہ نالش کرے تو ٹیلی کال پہ بات نہیں سمجھتیں ۔۔ چھوٹی موقعہ دیکھ ان کا ذہن بناتی ہے جس بچے سے بات کرنا چاہتی ہوں اس اولاد کی کچھ باتیں کرکے امی کے ذہن میں اسے تازہ و زندہ کرتی ہے پھر بڑی ذمہ داری سے اور باری سے سب کی بات کرواتی ہے ۔ ہمارے اپنے بچے جوان ہو چکے ہیں لیکن ماں کے سامنے بچہ بنے رہنے کو دل کرتا ہے ماں ہمیں کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیتی ۔۔
ماں ہیں ناں۔۔۔ اپنی خبر نہیں ہے ۔ اپنے جوگی نہیں ہیں پھر بھی ہم سب کی خیر خبر رکھتی ہیں ۔ پریشان ہوتی رہتی ہیں ۔ دعائیں کرتی ہیں ۔۔
اللہ ہم سب کی ماؤں کو سلامت رکھے ۔۔
تمھارے نام آخری خط
آج سے تقریباً پندرہ سال قبل یعنی جون 2008میں شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے ’اثبات‘ کااجرا کرتے ہوئے اپنے خطبے...