گیون پریٹر پینی کے مطابق بادل قدرت کی شاعری ہیں جو بلا امتیاز ہر ایک کے دیکھنے کے لئے ہے۔ ان کے بغیر نہ سورج کے غروب ہونے کا منظر وہ مزہ دیتا اور نہ نیلا آسمان۔ ہم انہیں ہمیشہ سے دیکھتے آئے ہیں اور کبھی ان میں ہاتھی یا گھوڑے یا طرح طرح کی شکلیں ان میں تلاش کر لیتے ہیں۔